ہومتازہ ترینیوکرینی بحران کے حل کیلئے بہت زیادہ کام کرنا ہوگا، روس

یوکرینی بحران کے حل کیلئے بہت زیادہ کام کرنا ہوگا، روس

یوکرینی بحران کے حل کیلئے بہت زیادہ کام کرنا ہوگا، روس

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگرچہ ماسکو اور واشنگٹن دونوں یوکرین کی صورتحال کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن تکنیکی مسائل پر بہت زیادہ کام کرنا ابھی باقی ہے۔ ان سے جب امن معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو پیسکوف نے کہا “دونوں فریق واضح طور پر امن کی طرف بڑھنے کے لیے تیار ہیں، اور وہ قیام امن کے لئے مشترکہ سمجھ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا عمومی طور پر امن کے عمل کے بہت سے پہلوؤں کو یقینی طور پر حل کرنا پڑے گا۔

واضح رہے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ٹرمپ کے ساتھ کم از کم دو فون کالز کی ہیں جیسا کہ کریملن نے فروری اور مارچ میں رپورٹ کیا ہے۔ بات چیت کا مرکز روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بحالی کے اقدامات پر تھا، دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے تنازع کو حل کرنے کی کوششوں پر بھی بات کی۔ ماسکو نے بحیرہ اسود سمیت جنگ بندی کے لیے واشنگٹن کے اقدام کی حمایت کی لیکن کہا کہ کچھ اہم مسائل کو پہلے حل کرنا ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل