ہومتازہ ترینیوکرین کو خفیہ معلومات فراہم کرنے پر روسی سرکاری اہلکار گرفتار

یوکرین کو خفیہ معلومات فراہم کرنے پر روسی سرکاری اہلکار گرفتار

یوکرین کو خفیہ معلومات فراہم کرنے پر روسی سرکاری اہلکار گرفتار

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ایجنسی کے پریس آفس نے تاس کو بتایا کہ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے ملک کی ریگولیٹری ایجنسیوں میں سے ایک ایجنسی کے ملازم کو ریاستی غداری کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پریس آفس نے کہا کہ روس کی ایک ریگولیٹری ایجنسی کے مرکزی دفتر کے ایک ملازم کو غداری کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق مشتبہ شخص نے روس کی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں مدد کے لیے یوکرینی حکام کے ساتھ خفیہ تعاون قائم کیا۔ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے مزید کہا 2024 میں زیر حراست شخص نے روس کے سرحدی علاقوں میں واقع صنعتی اور توانائی کی تنصیبات کے ساتھ ساتھ روسی فوجی یونٹوں کی تعیناتی کے مقامات کے بارے میں بھی یوکرینی حکام کو معلومات فراہم کیں جو کے روس کے ساتھ غداری کا سنگین معاملہ ہے.

روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے تفتیشی محکمے نے روسی ضابطہ فوجداری (ریاستی غداری) کے آرٹیکل 275 کے تحت فوجداری مقدمہ شروع کیا ہے۔ زیر حراست شخص کو فوری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ روس کی فیڈرل سیکیورٹی سروس نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل