ہومتازہ ترینلوکاشینکو نے ساتویں بار بیلاروس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا

لوکاشینکو نے ساتویں بار بیلاروس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا

لوکاشینکو نے ساتویں بار بیلاروس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا

مینسک (صداۓ روس)
بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ساتویں مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق سوویت جمہوریہ کے اپنے تقریباً 30 سالہ دورِ اقتدار کو مزید پانچ سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔ سابق بیلاروسی جمہوریہ نے 1991 میں سوویت یونین کی تحلیل کے دوران اپنی آزادی حاصل کی۔ لوکاشینکو پہلی بار 1994 میں نئے آئین کو اپنانے کے بعد ملک کے افتتاحی صدارتی انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔ افتتاحی تقریب منگل کو مینسک میں آزادی محل میں ہوئی۔ بیلاروسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس تقریب میں 1100 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔ لوکاشینکو نے تقریب میں کہا کہ ہم نے ایک خودمختار ریاست بنائی ہے اس لئے ہمارے پاس فخر کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ انہوں نے اپنے ملک کو امن اور ترقی، قومی اتحاد اور حب الوطنی، انصاف اور ہر ایک کے لیے وسیع مواقع کی راہ پر گامزن کرنے کا عہد کیا جسے ہم عوام کے لیے ریاست کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے عہدے کا حلف اٹھانا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم سب وطن کی وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں اور کسی کو بھی تاریخ میں تخلیقی نشان کو مٹانے نہیں دیں گے-

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل