بارشوں میں کمی، پاکستان میں خشک سالی کا خطرہ
اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان میں 62 فیصد تک معمول سے کم بارشیں هوں ہیں جس کی وجہ سے اب خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے- محکمہ موسمیات نے ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشوں کے باعث خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 40فیصد کم بارشیں ہوئیں جبکہ سندھ میں معمول سے 62 فیصد اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ پنجاب میں معمول سے 38 فیصد، خیبرپختونخوا میں معمول سے 35 فیصد اور آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے وسطی اور بالائی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال بہترہوئی، سندھ، بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی برقرار ہے۔