یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی پلانٹ روس کنٹرول کرتا ہے، ڈائریکٹر پلانٹ
ماسکو (صداۓ روس)
ذپوروزہے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ڈائریکٹر، یوری چرنیچیوک نے اس تنصیب پر امریکی یا یوکرین کے کنٹرول کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذپوروزہے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا تعلق روس سے ہے اور اسے روس ہی چلائے گا. اس ہفتے کے شروع میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے ولادیمیر زیلنسکی نے ایک فون کال میں امریکہ کے لیے یوکرین کی توانائی کی سپلائی، بشمول اس کے نیوکلیئر پاور پلانٹس پر قبضہ کرنے کے ایک آپشن پر تبادلہ خیال کیا، بات چیت کے سرکاری امریکی اکاؤنٹس کے مطابق امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے تب بھی کہا تھا کہ واشنگٹن کے لیے سوویت یونین کی تعمیر کردہ تنصیبات کو چلانے میں “کوئی مسئلہ نہیں” ہوگا۔
چرنیچیوک نے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا میں ایک بات کہہ سکتا ہوں… ہمارے جوہری پلانٹ پر کسی کا کنٹرول نہیں ہوگا چاہے وہ کتنا ہی چاہے، میں ایسے کسی معاملے کے بارے میں نہیں جانتا ہوں کہ بات چیت کے نتیجے میں بھی ایسا کچھ ہوا ہو۔