ہومپاکستانہزاروں کلو انسانی امداد لے کر روسی طیارہ اسلام آباد پہنچ...

ہزاروں کلو انسانی امداد لے کر روسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

ہزاروں کلو انسانی امداد لے کر روسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد (صداۓ روس)

ہزاروں کلو امداد لے کر روسی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچا. پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ خوریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے توسط سے آنے والی 30 ہزار کلو گرام انسانی پاکستانی عوام کیلئے پیش کی۔ واضح رہے روسی حکومت کے خصوصی طیارے نے یہ امداد ماسکو سے پاکستان پہنچائی۔ اس موقع پر وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سینئر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

روسی سفیر روسی سفیر البرٹ خوریف کا خطاب
اس تقریب کے دوران روسی سفیر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط دوستی ہے. ان کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے یہ انسانی امداد 2005 میں دو زلزلوں اور 2022 میں آنے والے سیلاب کے تناظر میں فراہم کی گئی. انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس انسانی امداد کی اس کھیپ کا مقصد پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں مدد کرنا تھا۔

پاکستان میں روسی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے آنے والی اس انسانی امداد میں 30 ٹن سے زائد سامان ہے جس میں خوراک، ادویات، کپڑے اور دیگر ضروریات شامل ہیں۔ اسے پاکستان میں روسی سفارت خانے کے تعاون سے روس کی ہنگامی حالات کی وزارت کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا اور پاکستان ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سینئر سفارت کار شفقت علی خان، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ، نے انسانی امداد کے لیے روسی حکومت اور ان کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا. سینئر سفارت کار شفقت علی خان نے کہا کہ روس کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ امداد ہمارے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مضبوط دوستی اور یکجہتی کی علامت ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے روسی امداد کی تقسیم کے لیے امداد پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو منتقل کر دی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل