روسی اعلیٰ سفارت کار نے صدر پوتن کے دورہ بھارت کا اعلان کردیا
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف جو روس کے اعلیٰ سفارت کار ہیں نے روسی بین الاقوامی امور کونسل کی میزبانی میں “روس اور ہندوستان: نئے دو طرفہ ایجنڈے کی طرف” کے عنوان سے ایک کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ اس وقت روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ بھارت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں. روسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہندوستانی سربراہ حکومت کی طرف سے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ اب روسی سربراہ مملکت کے بھارت کے دورے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
لاوروف نے مزید کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال اپنے دوبارہ انتخاب کے بعد روس کا پہلا غیر ملکی دورہ کیا، روسی وزیر خارجہ سرگئی نے کہا کہ اب ہماری باری ہے کہ ہمارے ملک کی قیادت اب بھارت کا دورہ کرے. تاہم ابھی انہوں نے اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا.