ہومتازہ تریناقوام متحدہ یوکرین کا کنٹرول سنبھالے اور انتخابات کروائے، پوتن کی تجویز

اقوام متحدہ یوکرین کا کنٹرول سنبھالے اور انتخابات کروائے، پوتن کی تجویز

اقوام متحدہ یوکرین کا کنٹرول سنبھالے اور انتخابات کروائے، پوتن کی تجویز

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یاسین-ایم کلاس (پروجیکٹ 885 ایم) کی ارخنگیلسک جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز کے اہلکاروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ بین الاقوامی طرز عمل بیرونی حکمرانی کو متعارف کرانے کے امکان کو ظاہر کرتا ہے، جس سے یوکرین کے تنازعے کے حل پر جائز مذاکرات کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایسی مثالیں مشرقی تیمور، نیو گنی اور سابق یوگوسلاویہ کے کچھ حصوں میں موجود ہیں۔ روسی رہنما نے کہا اس طرح کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں اور تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے کہ یوکرین میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں عبوری حکومت کا قیام لانے کے امکان پر امریکہ، یورپی ممالک اور اپنے شراکت داروں کے ساتھ اتفاق رائے قائم کیا جا سکے.

صدر پوتن نے وضاحت کی کہ یوکرین میں جمہوری انتخابات کے انعقاد کے لیے، لوگوں کی طرف سے قابل اعتماد حکومت لانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا جس کے بعد پھر یوکرین کی عبوری حکومت کے ساتھ امن معاہدے کے بارے میں بات چیت کریں اور ایسی جائز دستاویزات پر دستخط کریں جو دنیا بھر میں تسلیم کیے جائیں اور قابل اعتماد اور مستحکم ہوں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل