ہومتازہ ترینروس یوکرینی افواج کو 'کچل' دے گا, صدر پوتن

روس یوکرینی افواج کو ‘کچل’ دے گا, صدر پوتن

روس یوکرینی افواج کو ‘کچل’ دے گا, صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
یوکرین کے یورپی حمایتیوں کی طرف سے تنازع کے سفارتی حل کو پٹڑی سے اتارنے کی کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روسی افواج کنٹیکٹ لائن میں تیزی سے رفتار پکڑ رہی ہیں اور جلد ہی کیف کی فوج کو “ختم” کر سکتی ہیں. روسی صدر نے یہ ریمارکس جمعرات کو زرکون ہائپرسونک میزائلوں سے لیس ارخنگلسک جوہری آبدوز کے عملے سے ملاقات کے دوران کہے۔ صدر پوتن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ماسکو نے ہمیشہ سفارتی ذرائع سے تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اسے مغرب کی طرف سے پہلے مینسک معاہدوں اور پھر 2022 کے استنبول امن مذاکرات کے دوران دھوکہ اور رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

روسی رہنما نے کہا کہ ان کے یورپی ہینڈلرز نے یوکرینی قیادت کو قائل کیا کہ انہیں روس کے خلاف آخری یوکرینی شہری کے مرنے تک مسلح مزاحمت جاری رکھنی ہے، جس کا مقصد روس کو اسٹریٹجک شکست دینا ہے۔ صدر پوتن نے مغربی رہنماؤں پر خاص طور پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر روس کی طاقت کا غلط اندازہ لگانے کا الزام لگایا اور متنبہ کیا کہ روس کی فوجی صلاحیتوں کو ہلکے سے نہیں لینا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل