ہومکھیلپاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری، نیوزی لینڈ سے ون ڈے میں...

پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری، نیوزی لینڈ سے ون ڈے میں بھی شکست

پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری، نیوزی لینڈ سے ون ڈے میں بھی شکست

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
پاکستان کی جانب سے کرکٹ میں مسلسل ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے، دورہ نیوزی لینڈ پر گئی پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد اب پہلے ون ڈے میں بھی شکست کھا گئی ہے. پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں برتری حاصل کرلی، دوسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسے جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 44.1 اوورز میں 271 رنز بنا سکی۔ نیپیئر میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد میزبان نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف ابتدائی 3 وکٹیں 50 رنز پر گریں۔ ول ینگ 1، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی نویں وکٹ 43.4 اوورز میں 271 رنز پر گری، سلمان آغا 58 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ قومی ٹیم کی آخری وکٹ 271 رنز پر گری، عاکف جاوید 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد علی ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن اسمتھ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل