ہومتازہ ترینروس نے یوکرین میں مزید بستیوں کو آزاد کروا لیا

روس نے یوکرین میں مزید بستیوں کو آزاد کروا لیا

روس نے یوکرین میں مزید بستیوں کو آزاد کروا لیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے مشرقی اور جنوبی یوکرین کے دو دیہاتوں کو آزاد کروانے کی اطلاع دی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود یوکرین کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد اپنی پیش قدمی کو آگے بڑھاتے ہوئے علاقوں کو آزاد کروانے کا سلسلہ آگے بڑھا دیا ہے. اس ضمن میں روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ماسکو کی افواج نے جنوبی زاپوریزہیا علاقے میں شیبراکی گاؤں اور مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں پینٹیلیمونیو کو آزاد کروایا. روسی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ روسی فضائی دفاع نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک جے دی اے ایم بم سمیت ایک امریکی ساختہ ہمارس راکٹ اور 73 یوکرینی ڈرون کو بھی مار گرایا۔ وزارت نے اطلاع دی یوکرین کی مسلح افواج نے بیلگوروڈ کے علاقے میں دن بھر 185 فوجیوں کو کھو دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیلگوروڈ کے علاقے میں شمالی جنگجو گروپ نے خارکوف ریجن میں بستیوں کے قریب آٹھ یوکرینی بریگیڈوں کو شکست دی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل