ہومانٹرنیشنلروس سے اچھے تعلقات کی خواہاں فرانسیسی سیاستدان کو چار برس قید...

روس سے اچھے تعلقات کی خواہاں فرانسیسی سیاستدان کو چار برس قید کی سزا

روس سے اچھے تعلقات کی خواہاں فرانسیسی سیاستدان کو چار برس قید کی سزا

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
فرانس میں دائیں بازو کی رہنما لی پین کو روس سے اچھے تعلقات کی خواھش رکھنے کی سزا دیتے ہوئے غبن کے الزام میں قید کی سزا سُنا دی گئی۔ فرانس کی عدالت نے انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین کو یورپی یونین کے اخراجات میں غبن کے الزام میں چار سال قید کی سزا سُنا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میرین لی پین پر فرانسیسی انتخابات میں حصہ لینے پر پانچ سال کی پابندی بھی عائد کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق میرین لی کی دو سال قید کی سزا معطل ہوگی اور دو سال قید کی سزا جیل سے باہر الیکٹرانک بریسلٹ پہن کر پوری کریں گی۔

آر این اور اس سے وابستہ افراد پر یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے معاونین کی تنخواہوں کے لیے مختص یورپی یونین کے فنڈز میں غبن کرنے اور انہیں قومی خزانے میں منتقل کرنے کا الزام تھا۔ کئی مدعا علیہان کو مختلف طوالت کی قید کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ لی پین کو پانچ سال تک عوامی عہدہ حاصل کرنے سے روک دیا گیا۔ قومی ریلی کے رہنما مبینہ طور پر پیرس میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک ہنگامی میٹنگ کر رہے ہیں تاکہ صورت حال سے نمٹنے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل