ہومپاکستانعمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِعید کی بھی اجازت...

عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِعید کی بھی اجازت نہ ملی

عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِعید کی بھی اجازت نہ ملی

اسلام آباد(صداۓ روس)
جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ اس مرتبہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ راولپنڈی اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔ جیل میں نمازِ عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔ ڈان نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عید پر پہننے کے لیے 4 جوڑے نئے کپڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ اڈیالہ جیل پہنچائی گئیں۔ عمران خان کے لیے یہ تمام سامان اور کپڑے لے کر سلام شاہ نامی شخص اڈیالہ جیل پہنچا جو گیٹ نمبر 5 سے اندر داخل ہوا جب کہ سامان اور عید کے کپڑے جیل انتظامیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت رالپنڈی نے عمران خان کی جیل میں کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کروانے کی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل