arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومتازہ ترینبیلاروسی حکام نے امریکی شہری کو حراست میں لے لیا

بیلاروسی حکام نے امریکی شہری کو حراست میں لے لیا

بیلاروسی حکام نے امریکی شہری کو حراست میں لے لیا

مینسک (صداۓ روس)
بیلاروسی قومی کسٹمز کمیٹی کے ایک بیان کے مطابق مینسک کے کسٹم افسران نے سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے، ایک امریکی شہری کو گرفتار کیا ہے، جو لیتھوانیا سے خالی ریل گاڑی میں سفر کر رہا تھا اور غیر قانونی طور پر بیلا روس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق مولوڈیکنو ریلوے اسٹیشن پر سرحدی کنٹرول کے طریقہ کار کے دوران، مینسک کے کسٹم افسران نے سرحد کی خلاف ورزی کرنے والے کی نشاندہی کی. پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایک 27 سالہ امریکی شہری کینا-مولوڈیکنو ٹرین کی خالی کاروں میں سے ایک میں سفر کرتے ہوئے پایا گیا، جس کا مقصد بیلاروس میں داخل ہونا تھا. بیلاروسی مولوڈچنو پولیس اور نیم فوجی ریلوے گارڈز کے تعاون سے کسٹم الرٹ گروپ نے غیر قانونی طور پر سرحدی خلاف ورزی کرنے والے امریکی شہری کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ زیر حراست شخص کو مزید تفتیش کے لیے بارڈر کنٹرول حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بیلاروسی حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور کسی بھی ایسے امکان جس میں مذکورہ شخص کا تعلق جاسوسی سے پایا گیا تو اسے بیلاروسی قانون کے تحت عمر بھر قید کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل