arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومتازہ ترینصدر پوتن نے دیڑھ لاکھ سے زائد فوجی بھرتیوں کا حکم دے...

صدر پوتن نے دیڑھ لاکھ سے زائد فوجی بھرتیوں کا حکم دے دیا

صدر پوتن نے دیڑھ لاکھ سے زائد فوجی بھرتیوں کا حکم دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر پوتن نے گزشتہ 14 سالوں میں روسی فوج کیلئے سب سے زیادہ تعداد میں فوجی بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے- روسی صدر کے تازہ حکم کے مطابق اب رواں برس روسی فوج میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کو فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ واضح رہے روسی قانون کے موجودہ قواعد کے مطابق، 18 سے 30 سال کی عمر کے شہری روسی فوج میں شمولیت کی درخواست دینے کے اہل ہیں۔ صدر پوتن نے فوج میں بھرتیوں کی سب سے بڑی کال کا اعلان کیا ہے۔ صدر کے فیصلے کے مطابق سال 2025 میں موسم بہار میں فوج میں بھرتی کا یہ فیصلہ گزشتہ 14 سالوں میں سب سے اہم ہوگا کیونکہ یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہوگی۔ یاد رہے اس سے قبل روسی فوج میں بھرتیوں کی سب سے زیادہ تعداد 2011 میں ہوئی تھی جب وزارت دفاع نے دو لاکھ تین ہزار افراد کو بھرتی کیا تھا، 2022 کے موسم بہار میں 134,500 لوگوں کو فوجی خدمات کے لیے تعینات کیا گیا تھا، جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار موسم خزاں میں بھرتی کئے گئے تھے۔ دو برس قبل 2023 میں موسم بہار میں 147 ہزار اور موسم خزاں میں 130 ہزار کو فوج میں بلایا گیا۔ 2024 میں موسم بہار اور خزاں میں بالترتیب 150 ہزار اور 133 ہزار افراد کو خدمت کے لیے بلایا گیا تھا۔

اس سے قبل، ریاستی دوما میں ایک بل پیش کیا گیا تھا، جو کال ختم ہونے کے بعد ایک سال کے اندر کال کمیشن کے ایک فیصلے کے مطابق فوری خدمات کے لیے بھرتی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یعنی اگر کسی بھرتی کرنے والے فرد کو موسم بہار میں بھرتی کے دوران فوج کو بھیجے جانے کا خط موصول ہوتا ہے، تو اسے فوج میں اور موسم خزاں میں، بھرتی کی اگلی کال میں بھیجا جا سکے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل