ہومتازہ ترینروس اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

روس اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

روس اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے، اس دوران انہوں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقاتیں ہمیشہ روس چین تعلقات کو فروغ دیتی ہیں۔ لاوروف نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ صدر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقاتیں ہمیشہ ہمارے تعلقات کی مزید ترقی کے لیے مثبت رہی ہیں، جس کی بدولت دونوں رہنماؤں نے بے مثال سطح پر پہنچ کر تمام شعبوں میں متحرک ترقی جاری رکھی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل 24 فروری کو صدر پوتن نے شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس فون کال کے دوران شی جن پنگ نے ماسکو اور بیجنگ کو اچھے دوست قرار دیا جو ہمیشہ ایک دوسرے کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب کریملن نے بھی بتایا کہ چینی رہنما نے ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل