ہومتازہ ترینروسی صدر کی چینی وزیرخارجہ سے ماسکو میں ملاقات

روسی صدر کی چینی وزیرخارجہ سے ماسکو میں ملاقات

روسی صدر کی چینی وزیرخارجہ سے ماسکو میں ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں عوامی جمہوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران روسی صدر نے کہا میں ماسکو میں آپ کا خیرمقدم کرنے اور آپ کو دوبارہ دیکھ کر بہت خوش ہوں، اس سے پہلے کہ ہم اپنی بات چیت شروع کریں، میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ عوامی جمہوریہ چین کے صدر، ہمارے اچھے دوست شی جن پنگ کو میرا دوستانہ مبارکباد پیش کریں۔ صدر پوتن نے کہا کہ ہم عظیم محب وطن جنگ، دوسری جنگ عظیم کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر روس میں چینی صدر کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس سالگرہ کو نازی جرمنی پر فتح اور عسکریت پسند جاپان پر فتح ایک ساتھ منائیں گے۔

روسی رہنما نے کہا کہ ہم اس بات پر اطمینان کا اظہار کرنا چاہیں گے کہ ہمارے تعلقات جس طرح سے ترقی کر رہے ہیں، یہ ایک مثبت پیشرفت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے صدر کے دورہ روس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس میں نہ صرف پروقار تقریبات میں شرکت شامل ہوگی بلکہ ایک الگ دورہ بھی ہوگا کیونکہ عوامی جمہوریہ چین کے صدر ہمارے مہمان خصوصی ہوں گے، اور ان کے آئندہ دورہ روس کے دوران ہمیں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی مقامات، بنیادی طور پر اقوام متحدہ – اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل – کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم، بریکس اور دیگر متعدد پلیٹ فارمز پر بات چیت کرنے کا موقع ملے گا جہاں ہم کامیابی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل