arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومانٹرنیشنلیورپ کو صدر پوتن سے رابطہ کرنا چاہیے، صدر فن لینڈ

یورپ کو صدر پوتن سے رابطہ کرنا چاہیے، صدر فن لینڈ

یورپ کو صدر پوتن سے رابطہ کرنا چاہیے، صدر فن لینڈ

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب نے کہا ہے کہ “یوکرین کے لیے رضاکار اتحاد” اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ کم از کم ایک یورپی رہنما کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کرنی چاہیے۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق، سٹب نے کہا رضاکار اتحاد اس بات پر متفق ہے کہ کسی ایک یورپی لیڈر کو روس سے بات کرنی چاہیے، انہوں نے تجویز کیا کہ فرانس یا برطانیہ کو روسی صدر سے مذاکرات کرنے کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

اس سے قبل سٹب نے انکشاف کیا تھا کہ یورپی ممالک نے پیرس میں ہونے والی “رضاکار اتحاد” کی سربراہی کانفرنس کے دوران روس کے ساتھ دوبارہ رابطہ قائم کرنے پر بات چیت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذاکرات تمام فریقوں کے درمیان مربوط ہونے چاہئیں، تاہم انہوں نے اس ممکنہ رابطے کی کوئی تاریخ یا یورپی رہنما کا نام نہیں بتایا جو صدر پوتن سے بات چیت کرے گا۔

یاد رہے اس سے قبل 27 مارچ کو رضاکار اتحاد کے اجلاس میں تقریباً 30 ممالک نے یوکرین کے لیے ممکنہ سیکیورٹی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا، جو کہ یوکرین جنگ کے بعد دی جا سکتی ہیں۔ اجلاس میں یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا تاہم امریکہ نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل