ہومتازہ ترینروس میں غیر قانونی تارکین وطنوں کی مانیٹرنگ کیلئے نئی سرکاری ایجنسی...

روس میں غیر قانونی تارکین وطنوں کی مانیٹرنگ کیلئے نئی سرکاری ایجنسی کا قیام

روس میں غیر قانونی تارکین وطنوں کی مانیٹرنگ کیلئے نئی سرکاری ایجنسی کا قیام

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے امیگریشن گورننس بہتر بنانے کے لیے نئی سرکاری ایجنسی کے قیام کا فرمان جاری کر دیا. روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت ایک نئی سرکاری ایجنسی قائم کی جائے گی جو امیگریشن کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔ یہ ایجنسی شہریت اور غیر ملکی شہریوں کی رجسٹریشن سروس کے نام سے وزارت داخلہ کے تحت کام کرے گی۔ فرمان کے اجراء کے بعد کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ہجرت کے عمل کو منظم کرنا، روسی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں کمی لانا ہے۔

خیال رہے صدرپوتن پہلے بھی اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ غیر قانونی امیگریشن کے راستوں کو بند کرنے پر توجہ دی جائے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت روس میں تقریباً 6,70,000 غیر رجسٹرڈ مہاجرین موجود ہیں۔ تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جو درست سفری دستاویزات نہیں رکھتے، انہیں اپریل 2025 کے آخر تک قیام کی اجازت دی جائے گی۔

اسی روز فیڈریشن کونسل میں خطاب کرتے ہوئے روس کے پراسیکیوٹر جنرل ایگور کراسنوو نے پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہجرت کے کنٹرول میں نمایاں خامیاں موجود ہیں، جنہیں فوری طور پر دور کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل