ہومروسماسکو میں پاکستانی خطاط شاہ عبداللہ کے فن پاروں کی نمائش ہوگی

ماسکو میں پاکستانی خطاط شاہ عبداللہ کے فن پاروں کی نمائش ہوگی

ماسکو میں پاکستانی خطاط شاہ عبداللہ کے فن پاروں کی نمائش ہوگی

ماسکو (صداۓ روس)
معروف پاکستانی خطاط شاہ عبداللہ عالمی ماسکو میں منعقد ہونے والی “آرٹ رشیا” معاصر فنون کی نمائش میں ایک منفرد خطاطی پرفارمنس پیش کریں گے۔ یہ نمائش 3 سے 6 اپریل 2025 تک جاری رہے گی۔ شاہ عبداللہ عالمی تین میٹر طویل کینوس پر جو خالص سنہری ورق سے مزین ہوگا، پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے اشعار تخلیقی انداز میں رقم کریں گے:
“ہم نہ افغان، نہ ترک، نہ تاتار،
ہم سب ایک ہی شاخ کے شگوفے ہیں،
رنگ و خوشبو کو بانٹنا گناہ ہے،
کہ ہم سب ایک ہی بہار کے گواہ ہیں۔”

اپنی تخلیق کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شاہ عبداللہ عالمی نے کہا: “یہ اشعار ہمیں انسانیت کے اتحاد اور ان اٹوٹ رشتوں کی یاد دلاتے ہیں جو تمام سرحدوں اور تقسیم سے بالاتر ہیں۔”

اس پرفارمنس میں شاہ عبداللہ عالمی روایتی سیاہ مشق خطاطی کے امتزاج کو کلاسیکی مراقبہ موسیقی کے ساتھ جوڑیں گے۔
وہ کہتے ہیں “اس پرفارمنس میں میں زبان اور شکل کی حدود سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ہر لکیر، ہر حرکت، شاعری کی آواز اور ردھم کا عکس ہوگی، جیسے الفاظ خود زندہ ہو رہے ہوں۔ انہوں نے کہا میرا مقصد ایک بصری سمفنی تخلیق کرنا ہے، جہاں لکھا ہوا لفظ ایک نئے معانی کی دنیا میں لے جانے والا دروازہ بن جائے۔”

واضح رہے یہ خصوصی خطاطی نمائش 5 اپریل 2025 کو رات 8 بجے ماسکو کے گوستینی دویور میں منعقد ہوگی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل