arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومانٹرنیشنلامریکہ نیٹو میں شامل رہے گا, امریکی وزیر خارجہ

امریکہ نیٹو میں شامل رہے گا, امریکی وزیر خارجہ

امریکہ نیٹو میں شامل رہے گا, امریکی وزیر خارجہ

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
امریکہ نیٹو میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا اور اس اتحاد کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، یہ بات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہی۔ انہوں نے کہا امریکہ نیٹو میں اتنا ہی فعال ہے جتنا پہلے تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے مخالف نہیں ہیں، وہ ایک ایسے نیٹو کے مخالف ہیں جس میں ضروری صلاحیتوں کی کمی ہو۔

روبیو نے مزید کہا امریکہ اور نیٹو کے حوالے سے جو ہسٹیریا اور مبالغہ آمیز باتیں میں عالمی میڈیا اور کچھ امریکی میڈیا میں دیکھ رہا ہوں وہ بے جا ہیں. امریکی سفارت کار نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ نیٹو مضبوط ہو، ہم چاہتے ہیں کہ نیٹو زیادہ قابل عمل ہو، اور نیٹو کو مضبوط اور قابل عمل بنانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہمارے اتحادی ممالک، جو اس اہم اتحاد کا حصہ ہیں، ان کی صلاحیتیں بڑھیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل