ہومکھیلہاردک پانڈیا کا تاریخی کارنامہ آئی پی ایل میں نئی مثال قائم

ہاردک پانڈیا کا تاریخی کارنامہ آئی پی ایل میں نئی مثال قائم

ممبئی (صداۓ روس)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں ایک تاریخی لمحہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ممبئی انڈینز کے کپتان اور معروف آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے ایک شاندار بولنگ اسپیل کے ذریعے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز کا مقابلہ لکھنو سپر جائنٹس سے ہوا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لکھنو کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ اس اننگز میں اگرچہ لکھنو کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم ہاردک پانڈیا کی بولنگ نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔

ہاردک پانڈیا نے اپنے 4 اوورز میں صرف 36 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یہ کارکردگی اس لحاظ سے غیر معمولی تھی کہ آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں آج تک کوئی بھی کپتان ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل نہیں کر سکا تھا۔ پانڈیا نے یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنی ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں بھی پہلی بار ایک میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کپتان کی حیثیت سے بہترین بولنگ کارکردگی انیل کمبلی کی تھی، جنہوں نے 2009 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 وکٹیں لے کر صرف 16 رنز دیے تھے۔ ہاردک نے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا اور نئی تاریخ رقم کر دی۔

تاہم، اس شاندار بولنگ کے باوجود ممبئی انڈینز جیت حاصل نہ کر سکی۔ 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی ٹیم نے اچھی کوشش کی مگر مقررہ 20 اوورز میں صرف 191 رنز ہی بنا سکی اور یوں لکھنو سپر جائنٹس نے یہ میچ 12 رنز سے جیت لیا۔اگرچہ شکست نے ممبئی انڈینز کے حوصلے کو دھچکا پہنچایا، لیکن ہاردک پانڈیا کی انفرادی کارکردگی نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے اور آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک یادگار باب کا اضافہ کر دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل