ہومتازہ ترینماسکو ارب پتیوں کے عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا

ماسکو ارب پتیوں کے عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا

ماسکو ارب پتیوں کے عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو نے دنیا کے ارب پتیوں کے حوالے سے سرفہرست شہروں میں دوسرا مقام حاصل کر لیا ہے، جہاں پچھلے ایک سال میں متعدد نئے انتہائی دولت مند افراد شامل ہوئے ہیں۔ فوربز کی تازہ ترین ورلڈز بلینیئرز لسٹ کے مطابق، روسی دارالحکومت میں ارب پتیوں کی مجموعی دولت اب 409 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اس اضافے کے باعث ماسکو نے ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جو پچھلے سال مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر تھا۔

رپورٹ کے مطابق، ماسکو نے اس سال سب سے زیادہ نئے ارب پتی شامل کیے – 16 کا اضافہ ہوا جس میں 11 نئے چہرے شامل ہیں۔ شہر کے امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں 31 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تیل کے شعبے سے وابستہ ویجت الیکپیروف، جن کی دولت کا تخمینہ 28.7 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، اب بھی ماسکو کے سب سے بڑے ارب پتی ہیں۔ ان کی دولت کا بڑا حصہ تیل کمپنی “لوک آئل” میں ان کے حصص سے حاصل ہوتا ہے۔

نیویارک نے مسلسل چوتھے سال ارب پتیوں کے عالمی مراکز میں پہلا مقام برقرار رکھا ہے، جہاں 123 ارب پتیوں کی مجموعی دولت 759 ارب ڈالر ہے۔ ہانگ کانگ، جو اب تیسرے نمبر پر ہے، وہاں 72 ارب پتی موجود ہیں جن کی کل دولت 309 ارب ڈالر ہے، اگرچہ دو ارب پتی اس فہرست سے نکل چکے ہیں۔ لندن نے بھی نمایاں ترقی کی ہے اور دو درجہ اوپر آتے ہوئے نو نئے ارب پتیوں کا اضافہ کیا ہے۔ اب برطانوی دارالحکومت میں 71 ارب پتی رہائش پذیر ہیں جن کی مجموعی دولت 355 ارب ڈالر ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل