ہومتازہ ترینروس نے کریوئی روغ میں میزائل حملے کی تصدیق کر دی

روس نے کریوئی روغ میں میزائل حملے کی تصدیق کر دی

روس نے کریوئی روغ میں میزائل حملے کی تصدیق کر دی

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے جمعہ کی شام مشرقی یوکرین کے شہر کریوئی روغ پر ایک میزائل حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بارے میں روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ فوجی کمانڈرز اور مغربی عسکری تربیت کاروں کے ایک خفیہ اجلاس کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔روسی وزارتِ دفاع کے مطابق، یہ حملہ شہر کے ایک ریستوران پر کیا گیا جہاں یوکرینی فوجی افسران اور مغربی انسٹرکٹرز موجود تھے۔ بیان کے مطابق، اس حملے میں تقریباً 85 یوکرینی اور غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے، جب کہ 20 کے قریب فوجی گاڑیاں بھی تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔

یوکرین کی جانب سے شدید ردعمل

یوکرینی حکام نے روسی دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ کریوئی روغ کے دفاعی کونسل کے سربراہ الیگزینڈر ولکول کے مطابق، میزائل ایک رہائشی علاقے میں گرا، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 شہری ہلاک ہوئے، جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ 56 افراد زخمی ہوئے۔ یوکرین کے اعلیٰ انسانی حقوق کمشنر دیمتری لوبینیٹس نے بھی روسی موقف کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے کے مقام پر کوئی فوجی تنصیب موجود نہیں تھی۔ انہوں نے کہا “یہ حملہ براہ راست عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،۔

روس کا مؤقف: صرف فوجی تنصیبات پر حملے

روسی وزارتِ دفاع کا اصرار ہے کہ وہ صرف “فوجی اہداف” کو نشانہ بناتا ہے۔ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ 29 مارچ سے 4 اپریل کے دوران روس نے یوکرین میں سات مربوط حملے کیے، جن میں کمانڈ مراکز، فوجی ہوائی اڈے، اسلحہ سازی کے کارخانے اور گولہ بارود کے ذخیرے شامل تھے۔

یوکرین کی جانب سے روسی توانائی ڈھانچے پر حملے

روسی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر چھ حملے کیے ہیں، جو کہ گزشتہ ماہ امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے توانائی کے ڈھانچوں کو نشانہ نہ بنانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

شہری علاقوں پر یوکرینی گولہ باری – روسی دعویٰ

روسی حکام کے مطابق، جمعہ کے روز یوکرینی افواج نے روس کے زیرِ کنٹرول شہری علاقوں پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل