ہومتازہ ترینروس اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات تقریباً ختم ہو چکے ہیں,...

روس اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات تقریباً ختم ہو چکے ہیں, کریملن

روس اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات تقریباً ختم ہو چکے ہیں, کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اس وقت روس اور امریکہ کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات عملاً موجود ہی نہیں ہیں۔ یہ بات انہوں نے نیوز ایجنسی کے ایک سوال کے جواب میں ایک بریفنگ کے دوران کہی۔ پیسکوف کا کہنا تھا کہ “روس، واضح وجوہات کی بنا پر، اُن ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے جن پر امریکہ کی جانب سے نیا ٹیرف (محصولات) عائد کیا گیا ہے — کیونکہ امریکہ کے ساتھ ہمارا کوئی قابلِ ذکر تجارتی لین دین نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال دونوں ممالک کے درمیان کوئی بامعنی تجارتی یا اقتصادی تعلقات موجود نہیں. پیسکوف نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ محصولات کے روس پر مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان کم ہے، کیونکہ موجودہ صورتحال میں عالمی معیشت شدید بے چینی اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ان کے الفاظ میں یہ کہنا مشکل ہے کہ امریکی ٹیرف سے روس کو کوئی فائدہ ہوگا۔ عالمی معیشت ان فیصلوں پر جذباتی ردِ عمل دے رہی ہے، اور ہم بین الاقوامی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھ رہے ہیں۔”

پیسکوف نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن اور حکومت کی ماہرانہ حکمتِ عملی نے روسی معیشت کو استحکام کا ضروری ذخیرہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت اس وقت کامیابی سے ترقی کر رہی ہے، یہ مضبوط ہے اور اس میں اعلیٰ سطح کی لچک موجود ہے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ عالمی معیشت میں موجود عدم استحکام کے پیش نظر، ہمیں اضافی کوششیں درکار ہوں گی تاکہ روسی معیشت اس صورتحال کا مقابلہ کر سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل