ہومتازہ ترینلٹویا دوسری جنگ عظیم کے سوویت یادگاروں کو مسمار کرے گا, روس

لٹویا دوسری جنگ عظیم کے سوویت یادگاروں کو مسمار کرے گا, روس

لٹویا دوسری جنگ عظیم کے سوویت یادگاروں کو مسمار کرے گا, روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی خفیہ ایجنسی “ایس وی آر” کے مطابق، یورپی ملک لٹویا نے دوسری جنگ عظیم میں نازی افواج کو شکست دینے والے سوویت فوجیوں کی یاد میں قائم یادگاروں کو بڑے پیمانے پر گرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس نے پیر کو رپورٹ کیا کہ یہ کارروائیاں مبینہ طور پر “جعلی آثارِ قدیمہ کی تحقیق” کے بہانے کی جا رہی ہیں، تاکہ 9 مئی کو نازی جرمنی پر فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات کو پس پشت ڈالا جا سکے۔

لٹویا جو ماضی میں سوویت یونین کا حصہ رہا، اب اس دور کو “غیر ملکی قبضہ” قرار دیتا ہے۔ لٹویا کے ساتھ ساتھ لتھوانیا اور اسٹونیا بھی سوویت دور کی علامتوں کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، جن میں وہ یادگاریں بھی شامل ہیں جو جنگ میں مارے جانے والے سوویت فوجیوں کی یاد میں بنائی گئی تھیں۔

ایس وی آر کے مطابق، لٹویا کی حکومتیں، مئی کی نو تاریخ کی اہمیت کو ختم کرنے کے لیے، فوجی یادگاروں کو منہدم کرنے کے بڑے منصوبے پر کام کر رہی ہیں۔ روسی انٹیلیجنس کا دعویٰ ہے کہ ریگا حکومت قلیل وقت میں سوویت فوجیوں کی اجتماعی قبروں پر بنائی گئی تقریباً ایک تہائی یادگاروں کو ہٹانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ماسکو نے اس عمل کو “تاریخی ورثے کی توہین” اور “جنگی قربانیوں کی بے حرمتی” قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل