ہومانٹرنیشنلنیٹو یوکرین امن مذاکرات کا حصہ نہیں، نیٹو سیکریٹری جنرل

نیٹو یوکرین امن مذاکرات کا حصہ نہیں، نیٹو سیکریٹری جنرل

نیٹو یوکرین امن مذاکرات کا حصہ نہیں، نیٹو سیکریٹری جنرل

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رٹے نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری امریکی ثالثی میں ہونے والے سیز فائر مذاکرات میں نیٹو بطور تنظیم شامل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کا معاملہ بھی کبھی زیر غور نہیں آیا۔ یوکرین کے میڈیا ادارے نیو وائس کو دیے گئے انٹرویو میں رٹے نے واضح کیا کہ نیٹو کی مذاکرات کے حوالے سے کوئی “ریڈ لائنز” نہیں ہیں، کیونکہ وہ براہ راست مذاکرات کا فریق نہیں۔ انہوں نے کہا، “ہماری کوئی اپنی سرخ لکیر نہیں ہے، کیونکہ ہم اس کا حصہ ہی نہیں ہیں۔ یہ مذاکرات دراصل امریکہ، یوکرین اور روس کے درمیان ہو رہے ہیں۔ خوشی ہے کہ امریکہ نے جمود کو توڑا اور یہ بات چیت اب جاری ہے۔”

مارک رٹے نے اس امکان کو بھی مسترد کر دیا کہ نیٹو بطور ادارہ امن فوج یوکرین بھیجے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انفرادی رکن ممالک سیز فائر کے بعد اپنی مرضی سے فوجی بھیج سکتے ہیں، جس کا نیٹو کے اجتماعی دفاع پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی نیٹو رکن ممالک سیز فائر کے بعد یوکرین میں امن فوج بھیجنے کی تجاویز دے چکے ہیں، تاہم یہ اقدام ان ممالک کی انفرادی حیثیت میں ممکن ہوگا، نیٹو کے پلیٹ فارم سے نہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل