arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومتازہ ترینروس یوکرین تنازعہ: صدر پوتن فائربندی کے حامی ہیں، کریملن

روس یوکرین تنازعہ: صدر پوتن فائربندی کے حامی ہیں، کریملن

روس یوکرین تنازعہ: صدر پوتن فائربندی کے حامی ہیں، کریملن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں مکمل فائربندی کے حق میں ہیں، تاہم کریملن کا کہنا ہے کہ اس کے لیے کچھ بنیادی شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے۔ پیر کے روز کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس فائربندی پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے لیے یہ ضمانت ہونی چاہیے کہ کییف حکومت اس کی پابندی کرے گی۔

پیسکوف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اُس خواہش کے ردعمل میں آیا جس میں انہوں نے روس سے کہا تھا کہ وہ یوکرین پر حملے بند کرے۔ ٹرمپ نے کہا تھا، مجھے بمباری پسند نہیں، یہ رُکنی چاہیے، ہر ہفتے ہزاروں نوجوان مارے جا رہے ہیں۔ پیسکوف نے واضح کیا کہ صدر پوتن فائربندی کے اصولی حامی ہیں، لیکن مسئلہ کیف حکومت کی کمزوری ہے، جو بعض انتہا پسند اور قوم پرست گروہوں پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا بہت سے سوالات ہیں جن کا جواب ضروری ہے، کیونکہ کیف حکومت ان گروہوں پر کنٹرول نہیں رکھتی جو اس کی اطاعت نہیں کرتے۔

کریملن کے مطابق، مؤثر فائربندی کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین کی سنجیدگی اور مکمل کنٹرول کو یقینی بنایا جائے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل