ہومانٹرنیشنلغزہ پر اسرائیلی حملہ: ہلاکتیں 35 تک پہنچ گئیں، درجنوں لاپتہ

غزہ پر اسرائیلی حملہ: ہلاکتیں 35 تک پہنچ گئیں، درجنوں لاپتہ

غزہ پر اسرائیلی حملہ: ہلاکتیں 35 تک پہنچ گئیں، درجنوں لاپتہ

ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، غزہ سٹی کے نواحی علاقے الشجاعیہ پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 تک جا پہنچی ہے، جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز اسرائیلی حملے میں غزہ کے مشرقی علاقوں میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ 18 مارچ کو اسرائیل نے غزہ میں حملے دوبارہ شروع کیے تھے، جس کے بعد جنوری 2025 سے جاری جنگ بندی معاہدہ ختم ہو گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق، یہ کارروائی حماس کی جانب سے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی ثالثی میں پیش کیے گئے تجاویز کو مسترد کرنے کے ردعمل میں کی گئی، اور اس کا مقصد اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تھا۔ ادھر حماس نے تازہ ترین کشیدگی کی ذمہ داری اسرائیل اور امریکہ پر عائد کی ہے، اور اس کارروائی کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ غزہ میں صورت حال مسلسل بگڑتی جا رہی ہے اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل