ہومتازہ ترینکیف جنوبی یورپ میں روسی گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنارہا ہے،ماسکو

کیف جنوبی یورپ میں روسی گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنارہا ہے،ماسکو

کیف جنوبی یورپ میں روسی گیس کی تنصیبات کو نشانہ بنارہا ہے،ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ یوکرینی فوج نے گزشتہ رات متعدد ڈرون حملے کیے، جن میں ایک روسی گیس پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ترک اسٹریم پائپ لائن کے ذریعے جنوبی یورپ کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کیف پر روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان گزشتہ ماہ طے پائے توانائی کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔

روسی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے جنوبی کراسنودار علاقے کے کورینووسک کے قریب توانائی کے مرکز پر حملہ کرنے والے آٹھ یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا۔ رپورٹ میں کہا گیامنگل کی رات ہونے والا یہ حملہ دفاعی نظام کے ذریعے پکڑا گیا اور کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ تمام ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا گیا. وزارت دفاع نے کہا یہ کیف حکومت کی جانب سے ایک بین الاقوامی توانائی کے مرکز پر جان بوجھ کر کیا جانے والا حملہ تھا، اور مزید کہا کہ جب سے روس نے امریکہ کی تجویز کردہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے نہ کرنے کی عارضی معطلی قبول کی ہے، یوکرینی افواج نے “ایک دن بھی ایسا حملہ روکنے” کا کوئی اقدام نہیں کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل