ہومپاکستانپاکستان اور جاپان کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون پراتفاق

پاکستان اور جاپان کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون پراتفاق

پاکستان اور جاپان کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون پراتفاق

اسلام آباد(صداۓ روس)
جاپان کے سفیر نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی،ڈیجیٹل معیشت میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ،آئی سی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل گورننس میں تربیتی پروگرامز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون اورڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات کے موقع پر پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیم، تحقیق اور جدید ہنر کے فروغ کیلئے تعاون کا عزم ظاہر کیا گیا۔

وفاقی وزیر آئی ٹی نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت ڈیجیٹل ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا ، جبکہ پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔جاپانی سفیر نے پاکستان میں تعلیم و ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل