سی آئی ایس وزرائے خارجہ کا اجلاس: سرحدی تعاون کا پروگرام منظور
تاشقند (صداۓ روس)
دولتِ مشترکہ سی آئی ایس کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے توسیعی اجلاس میں سی آئی ایس کونسل آف بارڈر گارڈ کمانڈرز کی جانب سے پیش کردہ سرحدی تعاون کا مسودہ پروگرام منظور کر لیا گیا ہے، جس کا مقصد تنظیم کی بیرونی سرحدوں پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ یہ اعلان کونسل کی کوآرڈینیشن سروس کے چیئرمین کرنل جنرل الیگزینڈر منیلوف نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ: “بیرونی سرحدوں پر سیکیورٹی نظام کی مؤثر کارکردگی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے 2030 تک کا درمیانی مدت کا تعاون پروگرام تیار کیا گیا ہے۔”
روسی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، اجلاس کے دوران اس تعاون پروگرام کے مسودے کی متفقہ منظوری دی گئی۔
منیلوف نے بتایا کہ اس پروگرام میں 70 سے زائد عملی اقدامات شامل ہیں: جدید خطرات اور چیلنجز کے خلاف مشترکہ حکمت عملی ، انسدادِ دہشت گردی اور انتہا پسندی میں تعاون، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال، فوجی و تکنیکی تعاون کا فروغ، سرحدی افسران کی تربیت میں ہم آہنگی جن میں شامل ہیں.
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان سرگرمیوں کے لیے کسی اضافی فنڈنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ “پروگرام میں شامل تمام سرگرمیوں کو ہر رکن ملک کے متعلقہ قومی اداروں کے پہلے سے مختص بجٹ سے مکمل کیا جائے گا۔” یہ اقدام سی آئی ایس ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، سرحدی تحفظ اور علاقائی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔