ہومتازہ ترینیوکرین میں چینی شہریوں کی شرکت کا دعویٰ بے بنیاد ہے, روسی...

یوکرین میں چینی شہریوں کی شرکت کا دعویٰ بے بنیاد ہے, روسی وزارت خارجہ

یوکرین میں چینی شہریوں کی شرکت کا دعویٰ بے بنیاد ہے, روسی وزارت خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی نائب وزیر خارجہ آندرے رودینکو نے یوکرین میں چینی شہریوں کی شرکت کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: “اگر نرم الفاظ میں بھی کہا جائے تو یہ دعویٰ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی یوکرین کے تنازع پر پالیسی متوازن ہے، اور روس اپنے چینی دوستوں کے اس رویے کا قدر دان ہے۔ یہ بیان ان افواہوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ یوکرین کے محاذ پر چینی شہریوں کو لڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ان دعوؤں کو یوکرینی میڈیا میں نشر کیا گیا، تاہم اس کی کوئی مصدقہ شہادت پیش نہیں کی گئی۔

چینی وزارت خارجہ نے بھی گزشتہ روز واضح طور پر کہا تھا کہ بیجنگ نے یوکرین کے تنازع میں شرکت کے لیے اپنے فوجی نہیں بھیجے، اور حکومت نے اپنے شہریوں کو کسی بھی قسم کی جنگی کارروائی میں حصہ نہ لینے کی سخت ہدایت دی ہے۔ روس اور چین کے درمیان حالیہ برسوں میں تزویراتی شراکت داری میں اضافہ ہوا ہے، لیکن دونوں ممالک نے یوکرین جنگ کے حوالے سے اپنے مخصوص اور الگ موقف برقرار رکھے ہیں۔ چین نے اگرچہ روس پر مغربی پابندیوں کی حمایت نہیں کی، تاہم وہ کھلے طور پر جنگ میں فریق بھی نہیں بنا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل