یوکرینی افواج کو محاذِ جنگ پر محاصرے کا خطرہ، سی این این
ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
سی این این نے سوشل میڈیا پر جاری بیانات اور ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرینی فوجی اہلکاروں نے محاذِ جنگ پر روس کی پیش قدمی کے باعث ممکنہ محاصرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے. روسی افواج نے حالیہ دنوں میں جنوب مغربی ڈونیٹسک کے محاذ پر نئی پیش رفت کی ہے، خاص طور پر پوکراؤسک (جسے کرسنوارمییسک بھی کہا جاتا ہے) اور ڈزرژنسک (موجودہ توریتسک) کے درمیان کے علاقے میں، جیسا کہ روسی ٹیلیگرام چینل ‘آپریشن زی: وار رپورٹرز آف رشین اسپرنگ’ نے اطلاع دی ہے روسی فوج مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے.
یوکرین اب بھی ڈونیٹسک، خیرسن اور زاپورژیا کے کچھ حصوں پر قابض ہے، جن میں خیرسن اور زاپورژیا کے علاقائی دارالحکومت بھی شامل ہیں۔ یہ علاقے 2022 میں ریفرنڈمز کے بعد روس میں شامل کر دیے گئے تھے۔ سی این این کے مطابق، پوکراؤسک کے جنوب میں شدید لڑائی جاری ہے، جو کبھی یوکرینی افواج کے لیے ایک اہم لاجسٹک مرکز تھا۔bایک یوکرینی افسر نے، سی این این کو بتایا کہ ڈرون فوٹیج اور ریڈیو مواصلات کے ذریعے روسی افواج کی مزید نفری اور گاڑیوں کی آمد کا پتا چلا ہے، جو غالباً نئے حملوں کی تیاری کا اشارہ ہے۔ یوکرین کے جنرل اسٹاف کی جانب سے ریکارڈ کی گئی لڑائیوں کے سی این این کے تجزیے کے مطابق، گزشتہ دو ہفتوں میں روسی سرگرمیوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو یوکرینی دفاع کے لیے ایک خطرناک رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔