ہومتازہ ترینیوکرین کوتقسیم کرنے کی امریکی تجویز خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، روس کا...

یوکرین کوتقسیم کرنے کی امریکی تجویز خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، روس کا انتباہ

یوکرین کوتقسیم کرنے کی امریکی تجویز خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، روس کا انتباہ

ماسکو (صداۓ روس)
انٹرنیشنل ڈیسکروس کی وزارت خارجہ کے سفیر برائے خصوصی امور، رودیون میروشنیخ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدارتی ایلچی برائے یوکرین، کیتھ کیلاؤگ کی جانب سے یوکرین کو جنگ کے بعد کے برلن کی طرز پر مختلف کنٹرول زونز میں تقسیم کرنے کی تجویز مستقبل میں ایک نئے اور زیادہ شدید تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔

روسی چینل “سولوویوف لائیو” پر بات کرتے ہوئے میروشنیخ نے کہا کہ، “اس تجویز کے ذریعے خطے میں عسکریت پسندی برقرار رکھنے اور شدت پسند عناصر کے دوبارہ منظم ہونے کا خطرہ موجود ہے، جو وقتی طور پر جنگ کو منجمد تو کر سکتا ہے، لیکن بعد ازاں ایک نئے مرحلے میں جھڑپوں کو جنم دے گا۔” انہوں نے کہا کہ اگر اس علاقے کو غیر عسکری زون نہ بنایا گیا اور فوجی اثر و رسوخ جاری رہا، تو یہ ایک “زہریلا ہاٹ سپاٹ” بن جائے گا، جو مستقبل میں مزید کشیدگی کو جنم دے گا۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار ‘دی ٹائمز’ نے قبل ازیں رپورٹ کیا تھا کہ کیتھ کیلاؤگ نے یوکرین کو روسی اور یورپی زونز میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے تحت برطانیہ اور فرانس مغربی یوکرین میں امن افواج کے طور پر تعینات ہوں گے، جبکہ مشرقی حصہ روس کے کنٹرول میں رہے گا۔ دونوں کے درمیان ایک غیر عسکری زون قائم کیا جائے گا۔ بعد ازاں کیتھ کیلاؤگ نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا “دی ٹائمز کے مضمون نے میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا۔ میں نے یوکرین کی خودمختاری کی حمایت میں ایک ‘ریزیلینسی فورس’ کی بات کی تھی، ناکہ یوکرین کو تقسیم کرنے کی۔” اس معاملے پر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی پہلے خبردار کیا تھا کہ نیٹو افواج کی کسی بھی شکل میں یوکرین میں موجودگی کو روس ایک براہ راست خطرہ تصور کرتا ہے، جسے ماسکو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل