اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو جنوبی افریقہ سے شکست

South Africa won

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو جنوبی افریقہ سے شکست

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے صائم ایوب کی شاندار پرفارمنس کی بدولت جنوبی افریقا کو مقررہ 20 اوورز میں 207 رنز کا ہدف دیا جسے میزبان ٹیم نے آخری اوور کی تیسری بال پر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے 63 گیندوں پر 117 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ میتھیو برٹزکے 12 اور ریان ریکلٹن 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وین ڈرڈوسین 38 گیندوں پر 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کے جہانداد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Share it :
Translate »