لاہور میں سی سی ڈی کے چار مبینہ پولیس مقابلے، چھے ملزمان مارے گئے

Pakistan Police Pakistan Police

لاہور میں سی سی ڈی کے چار مبینہ پولیس مقابلے، چھے ملزمان مارے گئے

اسلام آباد (صداۓ روس)
شہر کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہی دن کے دوران چار الگ الگ مقابلے پیش آئے جن میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ نشتر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ناکے پر موجود اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے۔ دوسرا واقعہ گرین ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق ایک زیرِ حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو تفتیش کے لیے لے جایا جا رہا تھا جب اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ تیسرا مقابلہ رنگ روڈ پر ہوا جہاں پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ موقع سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ چوتھا اور آخری مبینہ مقابلہ ہربنس پورہ کے ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی گئی اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق تنظیموں نے ان واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ واقعتاً پولیس مقابلے تھے یا جعلی انکاؤنٹر

Advertisement