پارہ چنار میں شیعہ مسافروں کی بس پر گولیاں مار کر 44 افراد کو قتل کردیا گیا

Shia Killing Shia Killing

پارہ چنار میں شیعہ مسافروں کی بس پر گولیاں مار کر 44 افراد کو قتل کردیا گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے بھی 11 افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں میتوں کی تدفین کر دی گئی ہے جبکہ 39 زخمیوں میں سے 11 ٹل کے فوجی ہسپتال جبکہ شدید زخمی پشاور منتقل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 25 زخمی علی زئی کے ہسپتال اور تین پاڑہ چنار کے ہسپتال میں موجود ہیں۔ ہلاک شدگان اور زخمیوں میں سے اکثریت کا تعلق اہلِ تشیع سے ہے۔

آج جمعہ کے روز پاڑہ چنار سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور پاڑہ چنار میں بعض مقامات ہر توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔ علاقے میں ماحول سوگوار ہے اور مقامی افراد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے دوران لوگوں نے بعض مقامات پر توڑ پھوڑ کی ہے لیکن اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Advertisement

لوئر کرم میں بھی حالات کشیدہ ہیں جہاں علیزئی کے علاقے میں دو مخالف دھڑوں کے درمیان فائرنگ کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ واقعے کے خلاف مجلس وحدتِ مسلمین نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے رہنماؤں نے ضلع کُرم سمیت خیبر پختونخوا بھر میں آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔