گل پلازہ سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 55 سے 60 تک پہنچی، 48 پوسٹ مارٹم مکمل
کراچی (صداۓ روس)
ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی شدید آگ کے سانحے میں ہلاکتوں کی تعداد 55 سے 60 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 86 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 48 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے۔ ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات نہیں ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اب تک 6 عمارتوں کو فائر سیفٹی نہ ہونے پر نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ڈی این اے ٹیسٹنگ اور دیگر طریقوں سے شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ سانحے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی بھی اپنا کام تیز کر رہی ہے۔