ماسکو ( Sada-e-Rus)
ماسکوائٹس ، ماسکو میں رہنے والوں کو کہا جاتا ہے. آج ماسکو میں رات اا بجے سے جب سردی اپنے مکمل جوبن پر ہے ، آرتھوڈوکس فرقہ کے عیسائی ماسکوائٹس منگل 18 جنوری کو ماسکو کے ایزمائیلوو کریملن کے قریب ایپی فینی کے تہوار کو برف سے نہانے کے ساتھ منا رہے ہیں۔
آرتھوڈوکس کی اس رسم میں شریک افراد صلیب کے ساتھ تین بار منجمد پانی میں غوطے لگاتے ہیں – اس رسم کی ادئیگی مقصد ان کا عقیدہ ہے کہ انھوں نے علامتی طور پر اپنے گناہوں کو دھو دیا ہے۔منفی 18 کی سردی میں برفیالے پانی سے کھلے آسمان تلے نہانا وہ بھی رات کو اسان کام نہیں لگتا،