برلن (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن چانسلر اولاف شولز نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ میں جلد ہی ماسکو میں صدر پوتن کے ساتھ ملاقات کروں گا اور ضروری امور پر بات چیت کروں گا۔ شولز نے کہا کہ اس وقت یورپی یونین اور نیٹو کے لیے ایک اچھی طرح سے مربوط پالیسی کی ضرورت ہے.
جرمن رہنما نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کے معاملے پر یورپی یونین میں اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا۔ چانسلر نے کہا کہ میں نے یقینی طور پر روسی صدر سے بات کی ہے اور وہ جلد ہی امریکہ کا دورہ بھی کریں گے۔