پاکستان ہمارا اسٹریٹجک ساتھی جس سے اہم تعلقات ہیں، امریکا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
پاکستان ہمارا اسٹریٹجک ساتھی ہے اس سے اہم تعلقات ہیں، امریکا. امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو اس بات کی توثیق کی کہ جہاں تک واشنگٹن کا تعلق ہے، دیگر ممالک کو امریکہ اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور حکومت پاکستان سے امریکا کے اہم تعلقات ہیں، ہم پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم یواے ای اور سعودی عرب کا دفاع مضبوط کرنےکیلئے پرعزم ہیں، دونوں ممالک سے سکیورٹی تعاون، دفاعی تجارت اور تربیت کاکام کررہے ہیں۔