نائیجیریا ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک)
نائیجیریا میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں. نائجیریا کے یوبے صوبے دو کمرشیل گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 19 افراد ہلاک 19ہو گئے۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔پولیس کے ترجمان ڈُنگاس عبدالکریم نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں گاڑیوں کی آمنے سامنے کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ متاثرین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ ’آپس میں ٹکرائے دونوں کمرشل گاڑیوں میں مسافروں کو لے جایا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب مخالف سمت سے آنے والی ایک گاڑی اچانک گھوم گئی۔