arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومتازہ ترینثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا. ہندوستان کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے آخر کار ٹینس کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے یہ بیان آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ڈبلز میچ ہارنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیمز جیتنے والی ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی یوکرینی کھلاڑی نادیہ کیچنک بدھ کو پہلے راؤنڈ میں اپنا میچ ہار گئ ہیں۔

ثانیہ مرزا وہ نام ہے جس نے ہندوستان میں ٹینس کو اس وقت مقبول بنایا جب ملک پر خاص طور پر کرکٹ اور سچن تندولکر کا بخار سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ثانیہ مرزا کی کامیابیوں نے ہندوستان کا پرچم لہرایا بلکہ نئی نسل خاص طور پر لڑکیوں میں ٹینس کا جنون پیدا کیا۔آج ثانیہ مرزا کو ہندوستانی ٹینس کی ایک ایسی اسٹار مانا جاتا ہے جنہوں نے کروڑوں عوام کو ٹینس کورٹ کے دیدار کرنے پر مجبور کردیا تھا۔ جس کے سبب لوگوں نے ٹی وی کے سامنے بیٹھکر ٹینس مقابلوں کو دیکھا۔

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ 2022 کے سیزن کے آخر تک کھیلنا چاہتی ہیں لیکن اس سے آگے کھیلنا بہت مشکل ہے۔ واضح رہے تین ماہ پہلے ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ اپنی 35ویں سالگرہ منائی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل