ہومپاکستانوزیراعظم پاکستان 23 فروری کو ماسکو کا دورہ کریں گے، روسی میڈیا

وزیراعظم پاکستان 23 فروری کو ماسکو کا دورہ کریں گے، روسی میڈیا

وزیراعظم پاکستان 23 فروری کو ماسکو کا دورہ کریں گے، روسی میڈیا

ماسکو(صداۓ روس)
سفارتی حلقوں کا حوالہ دیتے ہوئے روسی نیوز ایجنسی TASS نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 23-24 فروری کو ماسکو کا دورہ کریں گے. ذرائع نے بتایا کہ یہ دورہ 23-24 فروری کو ہوگا، جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت توانائی، دفاعی، اور معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے. اس سے قبل روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا میں بھی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے حوالے سے خصوصی کوریج دی جارہی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل