روسی فوج مشرقی یوکرین سے علیحدہ ہونے والی ریجنز میں داخل ہوگی
ماسکو(صداۓ روس)
گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ کو تسلیم کرنے کے بعد اب روسی فوج مشرقی یوکرین سے علیحدہ ہونے والی ریجنز میں داخل ہوگی جس کا مقصد علاقائی سلامتی اور قیام امن کو برقرار رکھنا ہے. روس نے مشرقی یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کو تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وہاں روسی فوج کو بطور امن مشن تعینات کرنے کے لیے بھیج دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن کے اس اقدام سے مغرب ناخوش ہے جہاں یہ خدشہ ہے کہ مغرب جلد یوکرین میں انتشار پیدا کرسکتا ہے۔
ادھر امریکہ اور برطانیہ نے روسی اقدام کی مذمت کی ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے تسلیم کیے گئے مشرقی یوکرین کے علاقوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ روس کا اعلان ’بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔‘ روس کے اقدام کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا کہ ’میں نے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں تاکہ روس کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا سدباب کیا جا سکے۔ ہم اپنے اتحادیوں اور یوکرین سمیت شراکت داروں سے اگلے اقدام کے لیے قریبی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔