ہومتازہ ترینیورپی اتحاد کو جھٹکا، روس مخالف پابندیاں عائد نہیں کریں گے، سربیا...

یورپی اتحاد کو جھٹکا، روس مخالف پابندیاں عائد نہیں کریں گے، سربیا کا اعلان

یورپی اتحاد کو جھٹکا، روس مخالف پابندیاں عائد نہیں کریں گے، سربیا کا اعلان

بلگراد (انٹرنیشنل ڈیسک)
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے کہا ہے کہ سربیا کا متعدد وجوہات کی بنا پر روس مخالف پابندیوں میں شامل ہونا ناممکن ہے۔ انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ جہاں تک پابندیوں کا تعلق ہے تو مجھے بتائیے کہ ہم صرف کسی کو خوش کرنے کے لیے روس کے خلاف راتوں رات پابندیاں کیسے لگا سکتے ہیں؟ اس واحد ملک کے خلاف جس نے 1990 کی دہائی میں ہمارے خلاف پابندیاں عائد نہیں کیں، اس ملک کے خلاف جس نے جمہوریہ سرپسکا کے خلاف پابندیاں نہیں لگائیں، اس ملک کے خلاف جس نے 2015 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہمیں بچایا؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ریاستی معاملات میں ایسی باتوں کو بھلانے کا حق ہے؟ انہوں نے کہا یہ بے ایمانی ہے جنہوں نے ہمارے ملک کے خلاف کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا ہم اس ملک کے خلاف پابندیاں عائد کریں.

سربیا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1244 میں سربیا کی خودمختاری کا ایک بڑا ضامن ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل