ہومتازہ ترینروس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہونے لگی

روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہونے لگی

روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہونے لگی

ماسکو(صداۓ روس)
روس اور یوکرین کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار ہونے لگی ہے. یوکرین کے صدارتی مشیر میخائیلو پودولیک نے کہا ہے کہ یوکرین امن اور روس کے ساتھ نیٹو کے حوالے سے غیرجانب دار حیثیت سمیت مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ میخائیلو پودولیک نے کہا کہ اگر مذاکرات ممکن ہیں تو ایسا ہونا چاہیے، اگر ماسکو غیرجانب دار حیثیت سمیت مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو ہم اس سے نہیں گھبراتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے مذاکرات کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے ہماری تیاری امن کی ہماری مسلسل کوششوں کا حصہ ہے’۔

یوکرین کے صدارتی مشیر میخائیلو پوڈولیک کی جانب سے یہ بیان کریملن کے اس مؤقف کے بعد آیا ہے، جس میں کہا تھا کہ روسی صدر ویلادیمیر پوتن اپنا وفد یوکرین کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے مینسک بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف اسکی فوجی کارروائی جنگ نہیں بلکہ ایک دفاع ہے اور اسکا مقصد اپنے ملک کے لئے خطرہ بن چکے امریکہ اور نیٹو کے حمایت یافتہ یوکرین کی عسکری و فوجی صلاحیتوں کو ختم کر دینا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن گزشتہ ہفتوں کے دوران بارہا امریکہ اور نیٹو کو یہ انتباہ دے چکے تھے کہ وہ روسی سرحدوں سے قریب ہونے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ ایسی صورت میں روس انکے اقدامات کو اپنی سرحدوں کے لئے خطرہ تصور کرتا ہے اور نتیجتاً وہ مناسب جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل