روس قرارداد ویٹوکرسکتا ہے لیکن ہماری آواز نہیں دبا سکتا، امریکا
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین جنگ کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئیں قرارداد ویٹوکردی. روس نے اپنے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مذمتی قرارداد ویٹوکردی۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین کے بحران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹوکردیا۔
سلامتی کونسل کے15 ممبران میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ روس نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چین، ہندوستان اورمتحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد امریکہ کی مدد سے ڈرافٹ کی گئی تھی۔ روس کے قرارداد ویٹوکرنے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیرلنڈا تھامس کا کہنا تھا کہ روس قرارداد ویٹوکرسکتا ہے لیکن ہماری آواز نہیں دبا سکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 193 ارکان پرمشتمل ہے۔