ہومتازہ ترینچیچن باشندے یوکرین میں روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے...

چیچن باشندے یوکرین میں روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار

چیچن باشندے یوکرین میں روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار

ماسکو(صداۓ روس)
چیچن باشندے یوکرین میں روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے تیار ہیں. روس کی جنوبی جمہوریہ چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف نے وعدہ کیا ہے چیچنیا کے ہزاروں افراد روس کی مسلح افواج کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں. یوکرین کے خلاف جاری روسی حملوں کے درمیان چچنیا کے دس ہزار لڑاکوؤں نے یوکرین کے خلاف میدان میں اترنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کر دیا ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں چچن باشندے روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جنگ کے لئے تیار ہیں۔ جمعہ کو 12,000 مقامی رضاکار علاقائی دارالحکومت گروزنی کے مرکزی چوک پر جمع ہوئے۔ قادروف نے ‘چیچنیا سیوودنیا’ کو ان کی ریلی سے آگاہ کیا، جس کا مقصد کریملن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور اس کے مقاصد میں مدد کے لیے اپنی تیاری ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا تھا.

قادروف نےبتایا کہ یہ وہ رضاکار ہیں جو روس کی سلامتی کے لئے کسی بھی وقت کسی بھی خصوصی آپریشن کے لیے روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں تاکہ ہماری ریاست اور ہمارے لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک “سپریم کمانڈر ان چیف” پوتن کی جانب سے کوئی حکم جاری نہیں ہوتا ہم یوکرین کی سرزمین میں کوئی فوجی تعینات نہیں کریں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل